بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان نے امریکی نیوز چینل سی این این کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’امریکیوں نے کبھی بھی نہیں سمجھا کہ حقانی نیٹ ورک ہے کیا۔‘
انہوں نے سی این این کی اینکر پرسن بیکی اینڈرسن کو بتایا کہ ’حقانی ایک قبیلہ ہے۔ یہ ایک پشتون قبیلہ ہے جو افغانستان میں رہتا ہے۔ 40 سال قبل جب افغان جہاد شروع ہوا ہمارے پاس 50 لاکھ افغان پناہ گزین تھے اور ان میں سے کچھ حقانی تھے۔‘
مزید پڑھیں
-
طالبان حکومت سے روابط رکھنے کے سوا چارہ نہیں: مشیر قومی سلامتیNode ID: 600476
-
امریکیوں نے کبھی نہیں سمجھا کہ حقانی نیٹ ورک ہے کیا: عمران خانNode ID: 600501
ان کا دعویٰ تھا کہ امریکہ ان سے مطالبہ کررہا تھا کہ ’پناہ گزینوں کے کیمپوں، جہاں 30 لاکھ لوگ رہ رہے ہیں، میں دیکھیں ان میں سے کون طالبان ہے اور کون نہیں۔‘
وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی لیکن سوشل میڈیا پر ان کی حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے کی گئی گفتگو زیر بحث ہے۔
معروف پاکستانی صحافی حامد میر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں نے ابھی وزیراعظم عمران خان کو کہتے ہوئے سنا کہ حقانی ایک قبیلہ ہے۔‘
’یہ ایک قبیلہ نہیں ہے۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے تمام طلبہ بشمول جلال الدین حقانی جنہوں نے افغانستان میں سوویت یونین کی شکست میں اہم کردار ادا کیا وہ خود کو حقانی کہتے ہیں۔‘
Just heard PM @ImranKhanPTI on @CNN he said Haqqani is a tribe in Afghanistan. It’s not a tribe.All students of Darool Alum Haqqania Akora Khattak KPK are called Haqqani’s including Jalaluddin Haqqani who played important role in the defeat of Soviet Union in Afghanistan.
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) September 15, 2021
دنیا بھر میں شدت پسند گروہوں پر گہری نظر رکھنے والے محقق عبدالسید نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’جلال الدین حقانی 1970 میں جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک سے پڑھ کر نکلے تھے اور حقانی نام انہوں نے وہیں سے لیا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا ہے کہ ’جلال الدین حقانی افغان صوبے پکتیا کے زادران قبیلے کی ذیلی شاخ سلطان زئی سے تعلق رکھتے تھے۔‘
"Haqqani" is not an Afghan tribe but a family name of "Jalaluddin Haqqani" which he adopted after graduated in 1970 from Jamia Haqqani Akora Khattak - a religious seminary in Pakistan, KPK province. Jalaluddin belonged to the Sultankhail sub-tribe of Zadran, in Paktia province. https://t.co/8H387XkOBj
— Ab. Sayed ترمذی سادات (@abdsayedd) September 15, 2021
اسماعیل خان نے لکھا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے سی این این کو بتایا کہ حقانی افغانستان میں ایک قبیلہ ہے، جو کہ نہیں ہے۔‘
’وہ شاید کہنا چاہ رہے تھے کہ حقانی افغان ہیں۔‘
PM Imran Khan told CNN that Haqqani is a tribe in #Afghanistan. It is not. He probably meant that Haqqanis are Afghans.
— Ismail Khan (@IKPeshawar) September 15, 2021