سمارٹ فون کی میموری فُل ہو جائے تو کیا کیا جائے؟
اکثر لوگوں کو فون کی میموری فل ہو جانے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے جس کی وجہ سے مزید ایپس سٹور نہیں کی جا سکتیں (فوٹو: پکسابے)
سمارٹ فون زندگی کی ضرورت بن چکا ہے جس کے بغیر سماجی رابطہ اب ممکن ہی نہیں رہا لیکن اب بھی کچھ لوگ اس کے استعمال سے مکمل طور پر واقف نہیں ہیں۔
کئی لوگوں کو فون کی میموری فل ہو جانے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے جس کی وجہ سے فون میں مزید ایپس سٹور نہیں کی جا سکتیں۔
سیدتی میگزین نے ویب سائٹ ایکسپریس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فون کی میموری میں اضافہ کرنے کے لیے ایکسٹرنل میموری کارڈ کے استعمال پر زور دیا ہے جس میں اینڈرائیڈ کی ایپس کو سٹور کرنے سے کافی سپیس حاصل کی جاسکتی ہے۔
اینڈرائیڈ کی ایپس کو ایکسٹرنل کارڈ میں سٹور کرنا
گوگل آپریٹننگ سسٹم اینڈرائیڈ فونز کی انٹرنل میموری کے بڑے حصہ پر محیط ہوتا ہے جس کی وجہ سے فون کی سٹور کرنے کی صلاحیت کافی حد تک کم ہو جاتی ہے اور دیگر ایپس کی سٹوریج کے لیے جگہ نہیں رہتی۔
اس مسئلے کے کے لیے دیگر ایپس کو بیرونی میموری میں منتقل کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ انٹرنل میموری میں خالی جگہ پیدا کی جا سکے۔
پہلا طریقہ:
1۔ سمارٹ فون کی سیٹنگ میں جائیں اور ایپس کو کلک کریں۔
2۔ اس ایپ کو منتخب (سلیکٹ) کریں جسے بیرونی سٹوریج میں منتقل کرنا ہےـ
3ـ ایپ کو منتخب کرنے کے بعد سٹوریج کے آپشن کو استعمال کریں۔
4 ـ چیجنچ (تبدیل) کے آپشن کے ذریعے اسٹوریج کے مقام کا انتخاب کریںـ
5 ـ بیرونی سٹوریج کو منتخب کرنے کے بعد ’موو‘ یعنی منتقل کے آپشن کو اختیار کیا جائےـ
دوسرا طریقہ
1 ـ سمارٹ فون کی سیٹنگ میں جائیں۔
2 ـ اس ایپ کو منتخب کریں جسے بیرونی سٹوریج میں منتقل کرنا ہےـ
3 ـ بیرونی ایس ڈی کارڈ کا کو سلیکٹ کیا جائےـ
4 ـ’اوورفلو’ کے آپشن کو اختیار کیا جائے جو سکرین کے بائیں جانب موجود ہےـ
5 ـ سٹوریج سیٹنگز میں جائیں جس کے بعد ’ایریز اینڈ فارمیٹ ‘ کو اختیار کریں۔
6 ـ ’موو‘ منتقل کو سلیکٹ کریں جس کے بعد ’نیکیسٹ ‘ کے آپشن کو اختیار کیا جائے اور اس کے بعد ’مائیکرو ایس ڈی‘ کو منتخب کریں اور آخر میں ڈن کو کلک کیا جائے۔