زمین کی قیمت کا تعین حرم شریف سے قربت پرکیاجاتا ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
دنیا میں سب سے مہنگی اراضی مکہ مکرمہ کی ہے جہاں ایک مربع میٹرزمین کی قیمت 5 سے 8 لاکھ ریال ہے ـ حرم مکی سے قریب زمین دنیا کی مہنگی ترین زمین میں شمار ہوتی ہے ـ
اخبار 24 نے سعودی ٹی وی ’الاخباریہ ‘ کی جانب سے جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ حرم شریف سے متصل اراضی کا شمار دنیا کی سب سے مہنگی زمین میں ہوتا ہے ـ
جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حرم مکی الشریف کے بیرونی صحنوں سے متصل اراضی پر جہاں معروف ہوٹلز قائم ہیں یہاں ایک فلیٹ کی قیمت کروڑوں ریال ہے ـ
مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے میں جو عمارت جتنی حرم شریف سے قریب ہوگی اس کے فلیٹ اتنے ہی مہنگے ہیں ـ سب سے قریب ترین عمارت کا ایک فلیٹ 47 ملین ریال میں فروخت ہوا ـ فلیٹوں کی قیمت کا تعین اسکی مکانیت اور حرم سے قربت کے علاوہ وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حساب سے بھی کیاجاتا ہےـ
واضح رہے حج و عمرہ سیزن کے دوران حرم شریف سے قریب ترین عمارتوں کے فلیٹ بک ہو جاتے ہیں جبکہ ہوٹلوں کے یہ فلیٹ قصیر اور طویل المدتی بنیاد پر کرائے پر بھی فراہم کیے جاتے ہیں