دورہ پاکستان پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے پہلے ایک روزہ میچ سے چند لمحے قبل دورہ منسوخ کرنے کی اطلاع پر پاکستان کے سابقہ اور موجودہ کرکٹرز نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیریز کی منسوخی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک بے بنیاد اطلاع پر تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود آپ نے سیریز منسوخ کر دی۔ کیا آپ کو اپنے فیصلے کے نتائج کا اندازہ ہے؟‘
مزید پڑھیں
-
18 برس بعد پاکستان، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیارNode ID: 600891
-
سکیورٹی خدشات: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیاNode ID: 601086
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی سکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ سیریز منسوخ کی ہے اور اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی۔
اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ کا بورڈ نہیں بلکہ کھلاڑی مضبوط ہیں اور وہاں کی حکومت کبھی بھی کھلاڑیوں کی جانوں کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ’آئی سی سی کیا کرتی ہے کسی کو کچھ پتہ نہیں۔ یہ دونوں کرکٹ بورڈ ایک دوسرے کے ساتھ کر سکتے ہیں کہ اگر آپ نہیں کھیلیں گے تو ہم بھی نہیں کھیلیں گے۔‘
جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ بورڈ اگر یہ فیصلہ نہ کرتا تو ان کے لیے مشکلات پیش آ سکتی تھیں کیونکہ ان کے کھلاڑی بہت مضبوط ہیں اور ان کے خاندان اس پر احتجاج کرتے۔
On a HOAX threat you have called-off the tour despite all assurances!! @BLACKCAPS do you understand the IMPACT of your decision?
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 17, 2021