Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کا برانڈز کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ نئے ورک اکاؤنٹس کی ٹیسٹنگ بھی کرے گا (فوٹو: ٹیک ورج)
فیس بک آن لائن شاپنگ کا مرکز بننے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے ممکنہ گاہکوں کو تلاش کرنے اور ان کے ساتھ گفتگو کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فیس بک میں بزنس پراڈکٹ کے نائب صدر کرندیپ آنند نے کہا ہے کہ نئے فیچر کے ذریعے فیس بک صارفین کو ’پرسنلائزڈ‘ شاپنگ کا تجربہ فراہم کرے گا۔
کاروباری حضرات اپنے انسٹاگرام پروفائل پر واٹس ایپ بٹن ایڈ کر سکیں گے جس کے ذریعے گاہک ایک کلک سے کمپنی کے ساتھ رابطہ کر سکیں گے۔
 کرندیپ آنند کا کہنا تھا کہ انڈیا اور برازیل جیسے ممالک میں واٹس ایپ کا بٹن شامل کرنا اہم ہے کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد واٹس ایپ استعمال کرتی ہے۔
فیس نے کہا ہے کہ وہ برانڈز کے لیے ’فیس بک بزنس سوٹ‘ کے ذریعے ای میلز بھیجنے کے فیچر کی بھی ٹیسٹنگ کرے گا۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ نئے ورک اکاؤنٹس کی ٹیسٹنگ بھی کرے گا جس کے ذریعے ملازمین اپنے اکاؤنٹس میں لاگ ان کیے بغیر بزنس پیج کو استعمال کر سکیں گے۔
واٹس ایپ نے بھی ساؤ پاؤلو میں ایک نئے فیچر کی ٹیسٹنگ شروع کی ہے جس کے ذریعے صارفین آن لائن دکانوں اور سروسز کی تلاش ایک ڈائریکٹری کے ذریعے کر سکیں گے۔

شیئر: