Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی داخلے کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم

ابوظبی میں عوامی مقامات میں داخلے کے لیے بھی ویکیسن سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط تھی (فوٹو: ٹوئٹر)
ابوظبی نے امارات کی دوسری ریاستوں سے آنے والے افراد کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی نے امارات کی دوسری ریاستوں سے آنے والے افراد کے داخلے کے لیے کورونا منفی ٹیسٹ کی لازمی شرط ختم کر دی ہے۔
تیل کی دولت سے مالا مال ابوظبی نے کئی مہینوں تک ریاست میں داخلے پر پابندیاں برقرار رکھی حالانکہ پڑوسی ریاست دبئی نے جلدی اپنے دروازے سیاحوں کے لیے کھولا تھا۔
ابوظبی میں عوامی مقامات میں داخلے کے لیے بھی ویکیسن سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط بھی عائد تھی حالانہ ایسی پابندی امارات کی دیگر ریاستوں میں نہیں تھی۔
عرب نیوز کے مطابق ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ کی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں سفر کے لیے اب کورونا ٹیسٹ ضروری نہیں ہوگا‘۔
’امارات کے اندر سفر کرنے والے مقیمین، سیاحوں یا شہریوں کو اتوار سے ابوظبی میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ رزلٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کجہ متحدہ عرب امارات نے منفی پی سی آر پر ابوظبی میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔
کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ’ کورونا ٹیسٹ کی پابندی اتوار 19 ستمبر سے ختم کی جا رہی ہے۔  یہ ضوابط امارت کے اندر سے ابوظبی جانے والے مقیمین ، سیاحوں اور شہریوں پر لاگو ہوں گے‘۔

ابوظبی میں پبلک مقامات پر ویکسین کی پابندی لگائی گئی تھی(فائل فوٹو اے ایف پی)

کمیٹی نے بیان میں کہا کہ’ یہ فیصلہ انفیکشن کی شرح میں کمی اور کچھ عوامی مقامات میں داخل ہونے کے لیے گرین پاس سسٹم کو فعال کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے‘۔
میڈیا آفس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’ کمیٹی انفیکشن کی شرح کی نگرانی جاری رکھے گی اور تمام مقیمین ، رہائشیوں اور زائرین پر زور دے گی کہ وہ صحت عامہ اور تحفظ کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں گے‘۔
قبال ازیں ابوظبی میں پبلک مقامات پر ویکسین کی پابندی لگائی گئی تھی۔
شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کو شاپنگ مالز، کیفے اور ریستوران سمیت کئی مقامات میں داخلے کے لیے ویکسین لگوانے یا اس سے استثنی کا ثبوت دکھانا ہوگا۔
 

شیئر: