Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ اور الشرقیہ میں یوم وطنی کے جشن کی تیاریاں

الشرقیہ میں 13 ہزار سے زیادہ پرچم سڑکوں اور چوراہوں پر لگائے گئے ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے 91 ویں یوم وطنی پر مملکت کے تمام شہروں، قصبوں، بستیوں، کمشنریوں اور تحصیلوں میں سرکاری عمارتوں، مختلف اداروں، سڑکوں، چوراہوں اور تفریح گاہوں کو برقی قمقموں سے روشن اور قومی پرچموں سے سجایا گیا- یوم وطنی ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے-
ایس پی اے کے مطابق باحہ سعودی عرب کے ان صوبوں میں سے ایک ہے جہاں یوم وطنی کا جشن منانے کے لیے رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوں گے اور اس موقع پر روایتی جوش و خروش کے ساتھ حب الوطنی کا بھرپور طریقے سے مظاہرہ کیا جائے گا- 
باحہ میں  1314 بورڈز پبلک مقامات اور سرکاری عمارتوں پر لگائے گئے ہیں جن پر وطن عزیز کی قیادت کو یوم وطنی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے- ان کا مجموعی رقبہ  6 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کا ہے-  

بل بورڈز پر وطن عزیز کی قیادت کو یوم وطنی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے- (فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں باحہ کے شہروں کے اہم مقامات پر 18 دیوہیکل سکرینیں نصب ہیں- جبکہ عمارتوں، رفاۃ عام کے اداروں، پلوں اور پہاڑوں پر خوبصورت سبز قمقمے لگائے گئے ہیں- ان کی مجموعی لمبائی  109100 میٹر ہے- 15085 قومی پرچم کھمبوں اور سرکاری عمارتوں کی دیواروں پر لہرائے گئے ہیں- 
باحہ میں  17702 مربع میٹر کی چالیس دیواروں کو یوم وطنی کی مناسبت سے سجایا گیا ہے- 
باحہ میں پورے صوبے کی سطح پر یوم وطنی کے  26 بڑے پروگرام ہوں گے- ان میں سب سے بڑا پروگرام الامیر حسام  پارک میں اوپن تھیٹر پر 23 ستمبر کو منعقد ہوگا- جس میں گورنر شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز شرکت کریں گے- یہاں قومی غنائی اوپیرا بھی ہوگا- جس کا عنوان (ھی لنا دار) ہے- یہاں تلواروں کا رقص ہوگا- مقررین حب الوطنی کے موضوع پر تقریریں کریں گے- آتشبازی پر پروگرام کا اختتام ہوگا- علاوہ ازیں خطے کی کمشنریوں میں موٹر سائیکلوں اور کلاسک گاڑیوں کا جلوس نکلے گا- 

باحہ کے پارکوں میں یوم وطنی کے پروگرام ہوں گے- (فوٹو ایس پی اے)

باحہ میں  269 پارکوں اور تفریح گاہوں میں یوم وطنی کے پروگرام ہوں گے- ان کا کل رقبہ  50 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ کا ہے- اس موقع پر سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو  11 ہزار  200 تحائف تقسیم کیے جائیں گے- 

باحہ میں مختلف اہم مقامات پر  18 دیوہیکل سکرینیں نصب ہیں- (فوٹو ایس پی اے)

دوسری جانب الشرقیہ میں یوم وطنی کے موقع پر 13750 پرچم سڑکوں اور چوراہوں پر لگائے گئے ہیں جبکہ  6143 کھمبوں کو رنگ برنگے قمقموں سے سجایا گیا ہے-  662 بورڈ لگائے گئے ہیں جن پر یوم وطنی کا لوگو بنایا گیا ہے- 500 دیوہیکل سکرین لگائی گئی ہیں- یوم وطنی سے متعلق  929 جمالیاتی مجسمے نصب کیے گئے ہیں- سرکاری عمارتوں کو ایل ای ڈی سٹی کلر سے روشن کیا گیا ہے- عوامی طائفوں کے ساتھ رنگا رنگ تفریحی اور ثقافتی پروگرام ہوں گے- 
الشرقیہ میونسپلٹی نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ لیزر شو بھی ہوں گے- یہاں  948 پارک اور  14 ملین مربع میٹر کے  سبزہ زاروں کو یوم وطنی کے حوالے سے سجایا گیا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: