Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹروڈو کی پارٹی کامیاب تاہم اکثریت سے محروم: کینیڈین الیکشن تصاویر میں

کینیڈا کے2021 کے انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کامیاب تو ہوگئی ہے لیکن اس نے واضح اکثریت حاصل نہیں کی۔
کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے عوام نے جسٹن ٹروڈو کو ایک بار پھر بطور وزیراعظم منتخب تو کر لیا ہے لیکن لبرلز اکثریت کے ساتھ حکومت نہیں بنا سکیں گے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں کینیڈا کے 2021  کے انتخابات کے لمحات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم جسٹس ٹروڈو مونٹریال میں اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس موقعے پر ان کی اہلیہ صوفی گریگوئیر بھی موجود ہیں۔

اوٹاوا میں خصوصی بیلٹ افسر ڈاک سے وصول ہونے والے کینیڈین فورسز اور قیدیوں کے ووٹ گن رہی ہیں۔

کینیڈا کے نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے اپنی اہلیہ گورکرن کور سدھو کے ساتھ برٹش کولمبیا میں اتخابات کی رات اپنے ووٹر سے خطاب کیا۔

اونٹاریو میں کنزرویٹو پارٹی کے حامیوں نے ’ہمارا مستقبل محفوظ بنائیں‘ کا پوسٹر اٹھایا ہے۔

الیکن نائٹ پارٹی میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی والدہ مارگریٹ ٹروڈو نے بھی شرکت کی۔ 

کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت ووٹ ڈالنے کا انتظام کیا گیا۔ 

جب وزیراعظم اپنا ووٹ ڈال رہے تھے تو اس وقت ان کے ساتھ تینوں بچے موجود تھے۔   

حکومت مخالف پارٹی کنزرویٹو کے رہنما اپنی اہلیہ کے ساتھ ووٹ ڈالتے ہوئے۔

کیوبک صوبے کے لوئر نارتھ شور میں ایک ہی پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا تھا۔

شیئر: