پرندوں کی تصویر کشی چیلنج کے طور پر کرنے والا سعودی فوٹو گرافر
پرندوں کی تصویر کشی چیلنج کے طور پر کرنے والا سعودی فوٹو گرافر
بدھ 22 ستمبر 2021 5:23
فوٹو گرافی مشقت طلب کام ہے- (فوٹو العربیہ)
سعودی آپٹیکل پکٹوریل عبداللہ العمیر نے فوٹو گرافی کے اپنے ہنر اور تجربے سے کام لے کر پرندوں کی زندگی کو اجاگر کرنے والی سحر آفریں تصاویر بنائی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عبداللہ العمیر نے ہجرت کرنے والے پرندوں کے مراکز دریافت کر کے ان کا رخ کیا اور وہاں خوبصورت رنگ و شکل کے پرندوں کی تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
عبداللہ العمیر نے بتایا کہ اسے جنگل کی زندگی کی تصویر کشی بہت اچھی لگتی ہے۔ پرندوں کی فوٹو گرافی چیلنج کے طور پر کی ہے۔
سعودی فوٹو گرافر کے مطابق ہر سال ستمبر میں ایک پرندہ ہجرت کرکے جزیرہ نمائے عرب آتا ہے۔ یہ قمری کہلاتا ہے۔ شکاری اسے بے حد پسند کرتے ہیں۔مجھ سے قبل کسی نے اس پرندے کی فوٹو گرافی کی جسارت نہیں کی۔ یہ خطرہ بھانپتے ہی اڑ جاتا ہے۔
عبداللہ العمیر نے بتایا کہ قمری پرندے کی تصویر کشی پیشہ ورنہ انداز میں کی۔ اس کے علاوہ متعدد پرندوں کی مختلف لمحات کی تصاویربنانے کا بھی موقع ملا۔
پرندوں اور جنگل کی زندگی کی تصاویر لینا بے حد اچھا لگتا ہے- یہ بے حد مشکل کام ہے البتہ اس کا پھل کامیابی کی صورت میں ملتا ہے تو ساری محنت و مشقت معمولی نظر آنے لگتی ہے۔
العمیر نے ہجرت کرکے سعودی عرب آنے والے پرندوں کی فوٹو گرافی میں پیش آنے والے مسائل اور فوٹو گرافی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والے امور کا بھی تذکرہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ نقل مکانی کرنے والے پرندے بحیرہ احمر یا خلیج عرب کے ساحلی مقامات، بڑے زرعی فارموں اور خوبصورت گھاٹیوں میں ڈیرے ڈالتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں