تحائف کی تقسیم مخصوص کاؤنٹر پر کی گئی- (فوٹو حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی)
ادارہ امور حرمین شریفین میں سماجی و رضاکارانہ خدمات کی ایجنسی کی جانب سے سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر حرم مکی شریف آنے والے عمرہ زائرین اور حرم شریف میں خدمات انجام دینے والوں میں تحائف تقسیم کیے گئےـ
ویب نیوز عاجل کے مطابق ایجنسی کی جانب سے تحائف کی تقسیم کے دوران کورونا ضوابط کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کیا گیاـ
سماجی و رضاکارانہ ایجنسی کے نائب سربراہ انجینئرامجد الحازمی نے کہا کہ ایجنسی کی جانب سے رضاکارانہ کاموں کا مقصد باہمی الفت و ہم آہنگی کو مستحکم کرنا اور یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینا ہےـ
دوسری جانب ایجنسی کے معاون سیکریٹری برائے رضاکارانہ خدمات استاد خالد بن فہد الشلوی نے کہا کہ قومی دن کے مناسبت سے ادارہ امور حرمین کی جانب سے رضاکارانہ سرگرمیوں کا خصوصی طورپر اہتمام کیا جاتا ہےـ
واضح رہے ادارے کی جانب سے مسجد الحرم میں آنے والے عمرہ زائرین اور ادارے کے کارکنوں میں تحائف کی تقسیم کے لیے مخصوص کاؤنٹرز قائم کیے گئے تھے جہاں متعین اہلکار یوم وطنی کی مبارک باد پیش کرنے کے بعد تحائف زائرین میں تقسیم کرتے رہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں