Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنی گالہ میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ، دو افراد ہلاک

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ بنی گالہ کی حدود میں پیش آیا تھا۔ فائل فوٹو اے ایف پی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مضافات میں بنی گالہ کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے ٹویٹ میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ تھانہ بنی گالہ کی حدود میں سنیچر کی رات کو  پیش آیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی نجی رہائش گاہ بھی بنی گالہ میں ہی واقع ہے۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
جبکہ جمعہ کی رات کو اسلام آباد میں نائتھ ایونیو پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے واقعے سے متعلق کہا ہے کہ نامعلوم افراد ایک گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بعد جائے وقوعہ فرار ہو گئے تھے۔
پولیس کے ٹویٹ میں فراہم کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا تھا۔
پولیس نے کہا تھا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں بنا دی گئی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔

شیئر: