Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور: توہین رسالت کے الزام میں خاتون کو سزائے موت

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک سیشن عدالت نے توہین رسالت کا الزام ثابت ہونے پر ایک خاتون کو موت کی سزا اور پچاس ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے۔  
لاہور کی رہائشی خاتون پر 2013 میں اس وقت توہین رسالت کا الزام عائد کیا گیا جب وہ ایک پرائیویٹ سکول کی ہیڈ مسٹریس تھیں۔  
مزید پڑھیں
خاتون کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ نشتر ٹاون میں  درج کیا گیا تھا۔  
عدالت کے 22 صفحات پر مبنی فیصلے میں کہا گیا ہے عدالت توہین رسالت کا مرتکب جانتے ہوئے ان کو موت کی سزا کا حکم سناتی ہے۔ عدالتی فیصلےمیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سزا کے خلاف انہیں ہائیکورٹ میں اپیل کا حق حاصل ہے۔
 

شیئر: