Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن انتقال کرگئے

واجد شمس الحسن نے اپنے کیریئر کا آغاز بحیثیت صحافی 1962 میں کیا تھا۔ (فائل فوٹو)
برطانیہ میں پاکستان کے سابق سفیر واجد شمس الحسن منگل کے روز لندن میں انتقال کرگئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اپنی ایک ٹویٹ میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واجد شمس الحسن نے زندگی بھر جمہوریت، انسانی حقوق، آزاد میڈیا اور پیپلزپارٹی کی خدمت کی۔
انہوں نے ان کے انتقال پر ان کے خاندان اور سول سوسائٹی سے تعزیت کی جس کا واجد شمس الحسن بھی حصہ تھے۔
برطانوی پارلیمنٹ کے رکن رحمان چشتی نے بھی سابق پاکستانی سفارتکار کی موت پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دو بار پاکستان کی جانب سے برطانیہ میں ہائی کمشنر تعینات رہے۔
انہوں نے اپنی اور واجد شمس الحسن کی ایک تصویر جس میں دونوں پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں، شیئر کی۔
بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے واجد شمس الحسن نے اپنے کیریئر کا آغاز بحیثیت صحافی 1962 میں کیا تھا۔

شیئر: