مراکشی شہزادی للا ملیکہ کی وفات پر سعودی قیادت کی تعزیت
’سعودی قیادت نے شاہ محمد ششم کو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکشی شہزادی للا ملیکہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے مراکش کے شاہ محمد ششم کو تعزیتی مکتوب میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان نے شاہ محمد ششم کو مکتوب میں لکھا ہے کہ ’شہزادی للا ملیکہ کی وفات پر ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔
جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ محمد ششم کے نام مکتوب میں لکھا ہے کہ ’مجھے شہزادی کی وفات پر انتہائی دکھ ہے‘۔
’اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انہیں غریق رحمت کرے اور جنت کے مقام سے نوازے‘۔