Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 غیرملکی زبانیں سکھانے کے لیے وزارت تعلیم کے اقدامات  

جمعرات کو ترجمے کا عالمی دن منایا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت تعلیم نے سکولوں اور جامعات کے نصاب میں غیر ملکی زبانیں سکھانے کے لیے تین اقدامات کو ضروری قرار دے دیا ہے- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے ترجمے کے عالمی دن کے موقع پر توجہ دلائی کہ اقوام عالم کے ساتھ رابطے کے پل بنانے کے لیے غیرملکی زبانوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے- اس کے  تحت پرائمری سکول کی پہلی کلاس کے طلبہ و طالبات کے لیے انگریزی  زبان کے اسباق مقرر کیے گئے ہیں- 
وزارت تعلیم نے بتایا کہ طلبہ و طالبات کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی زبانوں میں چینی زبان کا انتخاب کرسکتے ہیں جبکہ بیرون مملکت تعلیم کے سکالر شپ سکیم کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے-
 سکالر شپ پر جانے والے طلبہ کے لیے متعلقہ ملک کی زبان سیکھنے اور اس کی ثقافت اور تمدن سے واقفیت  کے لیے سکالر شپ سکیم متعارف کرائی گئی ہے- 

شاہ عبداللہ ٹرانسلیشن ایوارڈ بڑے عالمی انعامات میں شامل ہے (فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت تعلیم نے 30 ستمبر کو ترجمے کا عالمی دن کے طورپر منایا- اس موقع پر نئے معاشروں کی تعمیر میں ترجمے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا-
وزارت تعلیم علوم ومعارف کی نشرو اشاعت کے ذریعے بھی ترجمے کے حوالے سے بھی اپنا کردارادا کررہی ہے- 
وزارت تعلیم نے سعودی جامعات سے کہا ہے کہ وہ غیرملکی زبانوں میں سائنس ریسرچ اور مطبوعات کے فروغ میں حصہ لیں- ترجمے  سے متعلقہ سیمیناروں، کانفرنسوں اور پروگراموں میں شرکت کریں-
یونیورسٹیوں کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ترجمے کے ملکی وبین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا جائے-
وزارت تعلیم نےتوجہ دلائی کہ کنگ عبداللہ ٹرانسلیشن ایوارڈ بڑے عالمی انعامات میں شامل ہے- یہ عربی سے دیگر زبانوں اور بیرونی زبانوں سے عربی میں ترجمہ شدہ منفرد تخلیقات پر ہر سال دیا جاتا ہے- علاوہ  ازیں امیر سلطان یونیورسٹی بھی ہر سال ترجمے کا علاقائی مقابلہ منعقد کیاجاتا ہے- 

شیئر: