Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور پاکستان بحریہ کی مشق، پاور آف اٹارنی اور البیک سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر

سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔  جس میں سعودی اور پاکستان بحریہ کی مشترکہ مشق، بریدہ میں اونٹ میلہ اور دبئی ایکسپو میں البیک کی مقبولیت سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
ایکسپو دبئی 2020: سعودی عرب کا پویلین وزیٹرز کی توجہ کا مرکز

ایکسپو دبئی 2020 میں سعودی عرب کا پویلین غیر معمولی طورپر وزیٹرز کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ـ سعودی پویلین کا رقبہ امارات کے بعد سب سے بڑا ہے۔
سعودی اور پاکستان بحریہ کی مشترکہ مشق ’نسیم البحر 13‘ کا آغاز

سعودی بحری افواج کراچی پہنچی ہیں جہاں پاکستانی بحریہ کے ساتھ مل کر مشترکہ مشقیں ’نیسم البحر‘ کریں گی۔
دبئی ایکسپو، ’ہم تو یہاں البیک کے لیے آئے ہیں‘

دبئی میں ایکسپو 2020 میں افغانستان کے پویلین کے باہر لوگوں کا ہجوم دیکھا گیا۔ یہ پویلین جو ایک معمہ بنا ہوا تھا  کیونکہ گزشتہ روز عالمی میلے کے آغاز کے باوجود  یہ پویلین بند تھا۔
 منورہ میں شجرکاری مہم 

مدینہ منورہ میں حمراالاسد محلے کے علاوہ المحیسن علاقے میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جا رہے ہیں۔  
بیرون ملک مقیم پاکستانیز پاور آف اٹارنی اب گھر بیٹھ کر حاصل کر سکیں گے

پاکستان کی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور سہولت ان کی دہلیز پر پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی بہت جلد گھر بیٹھ کر صرف 25 ڈالر فیس ادا کرکے پاور آف اٹارنی (اتھارٹی لیٹر) بنوا سکیں گے۔
ادویہ کے گوداموں کا تفتیشی دورہ 

فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی کے تفتیشی اہلکاروں نے ادویہ کے گوداموں کا تفتیشی دورہ کیا ہے۔ 
 زئراین حرم میں پانچ ہزار چھتریاں تقسیم 

حرمین شریفین انتظامیہ نے جمعہ کو زائرین حرم میں 5 ہزار چھتریاں تقسیم کی ہیں۔ ’دوپہر کے وقت سخت دھوپ سے زائرین حرم کو بچانے کے لیے چھتریوں کی تقسیم ہوتی ہے‘۔ 
 ریاض میں انٹرنیشنل بک فیئر 

ریاض میں انٹرنیشنل بک فیئر 10 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق انٹرنیشنل بک فیئر میں 30 ممالک کے ایک ہزار ناشران نے مختلف موضوعات پر کتابیں سجائی ہیں۔ 
 المخواہ میں کافی میلے کا انعقاد 

المخواہ میں کافی میلے کا آغاز ہو گیا۔ جبل شدا کا علاقہ کافی کی پیداوار میں شہرت رکھتا ہے جہاں یہ میلہ منعقد ہوا ہے۔ 
 بریدہ میں اونٹ میلہ کی تیاریاں 

بریدہ میں اونٹ میلے کی تیاریوں کے ضمن میں شہر بھر میں اشتہاری بورڈ نصب کر دیے گئے۔ 
 کپ کیک سے دنیا کا سب سے بڑا پرچم تیار 

سعودی عرب کے 91 ویں یوم الوطنی کی مناسبت سے مشرقی ریجن میں کپ کیک سے دنیا کا سب سے بڑا پرچم تیار کرنے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے ۔ الخبر کے الراشد مال میں کب کیک سے تیار کیے جانے والے سعودی پرچم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے ۔  
 

شیئر: