Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چمن سرحد پر 345 ٹن امدادی سامان اٖفغان حکام کے حوالے

افغان حکام نے امداد دینے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا (فوٹو اے پی پی)
پاکستان نے چمن سرحد پر پاک افغان تعاون فورم کے تحت 345 ٹن امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کیا ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق سنیچر کو ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد مندوخیل نے آٹے، چاول اور دالوں پر مشتمل یہ امدادی سامان افغان حکومت کے نمائندہ حاجی کرامت کے حوالے کیا۔
اس موقعے پر دیگر افغان حکومت کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے اور انہوں نے امدادی سامان مہیا کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: