دبئی: دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کردیا گیا۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے اماراتی حکومت کی جانب سے یہ دن خصوصی طور پر منایا گیا۔ برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کرنے کے علاوہ قریبی عمارتوں اور جھیل پر بھی پاکستانی پرچم کا عکس نمایاں رہا۔