Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں غیر ملکی زبانوں میں ترجمے کا کام تیز

اردو، فرانسیسی، ملاوی،انگریزی، ہوسا، بنگالی اور ترک زبانیں شامل ہیں( فوٹو ایس پی اے)
مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے متعدد زبانوں سے 15 لاکھ، 8 ہزار،588 الفاظ کا ترجمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ان میں اردو، فرانسیسی، ملاوی،انگریزی، ہوسا، بنگالی اور ترک زبانیں شامل ہیں۔
2021 میں ڈائریکٹوریٹ کے کام میں 124 احادیث کا چار زبانوں میں ترجمہ شامل ہے جو بعد میں سعودی نشریاتی اتھارٹی کے تعاون سے سنت چینل پر نشر کیا گیا۔ پیغمبرِ اسلام کی سیرت کے 30 ابواب کا انگریزی میں ترجمہ اور 511 آڈیو اور ویڈیوز کا ترجمہ۔
یہ خدمات مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی کوششوں کے مطابق فراہم کی گئی ہیں تاکہ اس کی خدمات کی سطح کو اپ گریڈ کیا جائے اورغیرعربی بولنے والوں کے لیے قیمتی وسائل فراہم کیے جائیں۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کا مقصد مقدس شہروں میں آنے والوں کی خدمت کرنا ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے ستمبر میں حرم کعبہ کے دروازے اور چاندی کے فریم کی دیکھ بھال مکمل کی جو حجر اسود کے گرد ہے۔
قائم مقام اسسٹنٹ صدر ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے کہا کہ حکام نے مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ سے متعلق تمام کاموں کی نگرانی کی۔ یہ دیکھ بھال ایک ماہر ٹیم کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی قیادت مقدس مساجد کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

شیئر: