Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی نئی شکل سے بچاو کےلیے ویکسین کی دونوں خوراکیں ضروری

توکلنا ایپ پر کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کی سہولت ہے (فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت صحت نے پھر کہا ہے کہ کورونا کی نئی شکل سے محفوظ رہنے کےلیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ توکلنا ایپ پر کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی ہے جس کے ذریعے سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی پہلی فرصت میں خود کو رجسٹر کرا کے ویکسین کی دوسری خوراک لگوالیں۔
واضح رہے سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے شہریوں اور غیر ملکیوں کو کورونا سے بچاو کےلیے مفت ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ویکسین لگوانے کے لیے ’توکلنا ‘ اور ’صحتی ‘ ایپ پر رجسٹریشن کرانے کے بعد مقررہ وقت پر ویکسینیشن سینٹر جاکرویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔
ویکسینیشن کی دونوں خوراکوں کے حوالے سے وزارت داخلہ نے 10 اکتوبر 2021 کی ڈیڈ لائن دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ تاریخ کے بعد وہ افراد جنہو ں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی ہوں گی وہ سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ مارکیٹوں اور تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہو سکیں گے علاوہ ازیں عمرہ پرمٹ اور حرمین شریفین میں نماز باجماعت کے لیے بھی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا بنیادی شرط ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کےلیے 937 کا ٹول فری نمبر مخصوص کیا ہوا ہے جس پر کال کرکے کورونا وائرس یا ویکسین کے بارے میں مصدقہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

شیئر: