میچ دیکھنے کےلیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر سے منعقد ہونے والے چیمپئنزلیگ کے کوارٹر فائنل میچزمیں تماشائیوں کی 100 فیصد حاضری کی اجازت دی گئی ہے ـ
سبق نیوز کے مطابق ریاض میں مغربی براعظم کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کے کوارٹر فائنل مقابلے سعودی عرب کی میزبانی میں 16 اکتوبر سے منعقد کیے جارہے ہیں ـ
وزارت کھیل کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا جس کے بعد وزارت کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسٹیڈ یم کی 100 فیصد گنجائش کے مطابق شائقین کو آنے کی اجازت دے دی جائے ـ
وزارت کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیڈیم آنے والوں کےلیے ویکسینیشن کی دونوں خوراکیں بنیادی شرط ہے وہ افراد میچ دیکھنے کےلیے اسٹیڈیم نہیں آسکتے جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی ہوں گی اور توکلنا پر انکا اسٹیٹس ’امیون‘ کا نہیں ـ علاوہ ازیں 12 برس سے کم عمر بچوں کا داخلہ بھی منع ہو گا ـ
شائقین کےلیے دیگرضوابط پر عمل کرنا ضروری ہوگا اس ضمن میں اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے مسلسل نگرانی کا عمل جاری رہے گا تاکہ کسی بھی خلاف ورزی پر فوری نوٹس لیاجاسکےـ