Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر قطر سے دوحہ میں سعودی وزیر کی ملاقات

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دوحہ میں سعودی وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد فہد بن عبدالعزیز کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا ہے۔
قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ شیخ محد بن عبدالرحمن آل ثانی نے بھی سعودی وزیر کا خیر مقدم کیا ہے۔
دونوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جسے’خوشگوار بات چیت‘ قرار دیا گیا۔
شہزادہ ترکی بن محمد فہد بن عبدالعزیز اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا بھی انعقاد کیا گیا۔
استقبالیہ اور ظہرانے میں قطر میں سعودی سفیر شہزاد منصور بن خالد بن فرحان کے علاوہ قطری اور سعودی حکام نے بھی شرکت کی ہے۔

شیئر: