Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جویا کمیونٹی اولاد کو پاکستان کا معمار بنائے، سردارشبیر

 
سعودی عرب کے قوانین کا احترام کریں،جدہ میں مقیم جویو کمیونٹی سے خطاب
جدہ( جاوید راہو )جدہ میں مقیم جویا قبیلے سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی نے پاکستان سے آئے ہوئے جویا اتحاد کے چیئرمین سردار شبیر جویو کے اعزاز میںعشائیہ دیا ۔ تقریب کا اہتمام ماما پنھل جویو، اقبال جو یواور یاسین جویونے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار شبیر جویو نے کہا کہ سعودی عرب کے قوانین کا احترام کریں۔جدہ میں مقیم جویو کمیونٹی اپنی اولاد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے تاکہ مستقبل میں پاکستان کی خدمت کی جاسکے۔ آپس کے اختلافات ختم کریں اور باہم الفت ومحبت کے ساتھ رہیں۔ جویا قبیلے سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کی رنجش دور کی جائے گی۔پروگرام کے آخر میں گلوکار سکندر سندھی اور اختیار سخیرانی نے گیت سناکر محفل کو چار چاند لگا دیئے۔
 

شیئر: