Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گفٹ سکیم کے ذریعے گاڑی،پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید، خروج و عودہ قانون کی خلاف ورزی سمیت گزشتہ ہفتے کی ویڈیوز

سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی ویڈیوز بھی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں  کو پسند کیا گیا۔ جس میں دو سال پہلے سعودی عرب سے جانے والوں کی واپسی کیسے؟پاکستان قونصلیٹ میں پاسپورٹ تجدید کا طریقہ کار،  سعودی عرب سے گفٹ سکیم کے ذریعے گاڑی کیسے بھیجیں اور خفیہ دستاویز یا معلومات افشا کرنا بڑے جرائم میں شامل سے متعلق ویڈیوز کو زیادہ دیکھا گیا۔
سماجی فاصلے کے بغیر نماز فجر کی ادائیگی
مسجد الحرام میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کے بعد اتوار کو فجر کی نماز سماجی فاصلے کے بغیر ادا کی گئی
دو سال پہلے سعودی عرب سے جانے والوں کی واپسی کیسے؟خروج و عودہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے نئے ویزے پر آسکتے ہیں؟
فارمیسی اور ڈینٹسٹ کے شعبوں میں سعودائزیشن کے پیکج میں ترمیم کیا ہے؟:فارمیسی اور ڈینٹسٹ کے شعبوں میں سعودائزیشن کے حوالے سے کم از کم تنخواہ کا سکیل سات ہزار ریال مقرر کیا گیا ہے۔ ترمیمی فیصلے پرعمل درآمد کے لیے 11 اپریل 2022 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
سعودی عرب سے گفٹ سکیم کے ذریعے گاڑی کیسے بھیجیں:سعودی عرب سمیت دیگر عرب ملکوں میں مقیم پاکستانی دو برس میں ایک مرتبہ استعمال شدہ گاڑی اپنے کسی رشتہ دار کو پاکستان بھجوا سکتے ہیں
جعلی سپیئر پارٹس کا کاروبار قانوناً جرم ہے:جعلی سپیئر پارٹس کا کاروبار، تین لاکھ ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید
کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی ختم:سعودی عرب میں اتوار سے کورونا ایس او پیز میں مزید نرمی، کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی ختم
وزٹ ویزے پر مملکت میں موجود افراد کے لیے مفت کورونا ویکسین:سعودی وزارت صحت نے وزٹ ویزے پر مملکت میں موجود افراد کےلیے کورونا سے بچاو کےلیے مفت ویکسین فراہم کرنے کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔
خفیہ دستاویز یا معلومات افشا کرنا بڑے جرائم میں شامل:سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے وضاحت کی ہے کہ خفیہ معلومات یا دستاویزات افشا کرنا سنگین جرم ہے۔
پاکستان قونصلیٹ میں پاسپورٹ تجدید کا طریقہ کار:پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاسپورٹ کی تجدید، گم شدہ پاسپورٹ اور اس کے لیے کن کاغذات کی ضرورت ہوتی ہے۔
سپیشل سکیورٹی فورس کی مشقوں کے مناظر:سعودی سپیشل سیکیورٹی فورس کی مشقوں کے مناظر جس میں نوجوان اپنی کارکردگی دکھا رہے ہیں ۔
قصیم میں انار میلے کا افتتاح:گورنر قصیم نے شیحیہ کے علاقے میں انار میلے کا افتتاح کیا ہے ۔ یہ علاقہ بہترین انار کی پیداوار کے حوالے سے مشہور ہے ۔
فالکن میلے میں فیملی کے تمام افراد کی دلچسپی:فالکن میلے کے تحت شائقین کےلیے متعدد سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں جن میں فیملی کے تمام افراد کی دلچسپی کا خیال رکھا گیا ہے ۔
بین الاقوامی ثقافتوں کی نمائش:درعیہ جاکس میں بین الاقوامی ثقافتوں کی نمائش ہورہی جو15 نومبر تک جاری رہے گی ۔
تماشائیوں کی سٹیڈیمز میں بھرپور واپسی:عالمی وبا کورونا کے بعد تماشائیوں کی سٹیڈیمز میں بھرپور واپسی جو پرانے دور کی یادیں تازہ کر دیتی ہے ۔
تاریخی مقامات صدیوں پرانی کہانیاں سنا رہے:شمالی حدود ریجن میں تاریخی مقامات صدیوں پرانی کہانیاں سنا رہے ہیں ۔
سیوریج لائنوں کے اردگرد جدید میٹریل:مشرقی ریجن میونسپلٹی نے شہر میں سیوریج لائنوں کے اردگرد جدید میٹریل سیمنٹ کے ساتھ ملا کر لگایا ہے ۔

شیئر: