Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں جنوبی سینائی پہلا مکمل کورونا ویکسینیٹڈ گورنریٹ

جنوبی سینائی گورنریٹ میں سب سے کم کورونا کیسز اور اموات ہوئی ہیں۔( فائل فوٹو روئٹرز)
مصر میں جنوبی سینائی کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ’جنوبی سینائی مصر کا پہلا گورنریٹ بن گیا ہے جس کی اہل آبادی کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دی گئی ہیں‘۔
عرب نیوز نے صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’جنوبی سینائی گورنریٹ میں سب سے کم کورونا کیسز اور اموات ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ  اٹھارہ برس یا اس سے زیادہ افراد میں صحت یابی اور ویکسیسنیشن کی  شرح سب سے زیادہ ہے‘۔
 جنوبی سینائی جہاں شرم الشیخ بھی واقع ہے مصر کےمعروف ترین سیاحتی گورنریٹ میں سے ایک ہے اس میں مشہور مذہبی مقامات کوہ طور اور سینٹ کھیترین بھی شامل ہیں۔
 جنوبی سینا کے گورنر خالد فودا نے کہا  ہے کہ’ وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک کورونا سے صرف اٹھارہ اموات ہوئی ہیں جو مصر کےگورنریٹس میں کورونا سے اموات کی سب سے کم شرح ہے‘۔
انہو ں نے مزید کہا کہ ’جنوبی سینا میں مسلسل دو ہفتوں تک کوئی کیس ریکارڈ نہ کیے جانے کے بعد اتوار کی رات صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
’وبا کے آغاز سے اب تک کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار 371 ہوگئی ہے اور صرف 29 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا‘۔

 

شیئر: