عمران خان کا عمرہ، گمشدہ سعودی فوجی اور ’اللہ یحفظک‘ کی تحریر سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر
سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں وزیراعظم عمران خان کی مکہ آمد، وفد کے ہمراہ عمرہ، تین دہائیاں قبل گمشدہ سعودی فوجی ، پاکستان سے سعودی رائل فضائیہ کے کیڈٹس کی گریجویشن اور چار لاکھ پانچ ہزار ریال میں فروخت ہونے والے باز سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
’سعودی عرب 2060 تک کاربن کے زیرو اخراج کا ہدف حاصل کرلے گا‘
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/1264861-642228442.jpg)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز نے ریاض میں گرین سعودی عرب منصوبے کے پہلے سالانہ فورم کا افتتاح کردیاہے
وزیراعظم عمران خان کی مکہ آمد، وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/6174889969a3b.jpg)
تین دہائیاں قبل گمشدہ سعودی فوجی کی باقیات خاندان کے حوالے
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/1266091-769393815.jpg)
کیپٹن عبداللہ القرنی ایک سعودی جوان جو آپریشن صحرائی طوفان کے دوران تین دہائیاں قبل عراقی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئے اور عراقی جیل میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کی باقیات مملکت واپس لا کراس ہفتےاہل خانہ کی موجودگی میں تدفین کر دی گئی
حرم مکی کے بیرونی صحنوں میں شجر کاری مہم
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/1265831-1448129605.jpg)
گرین سعودی عرب انیشیٹو کے تحت حرمین انتظامیہ نے مسجد الحرام کےبیرونی صحنوں میں شجر کاری مہم کا اعلان کیا ہے
پی اے ایف اکیڈمی سے سعودی رائل فضائیہ کے کیڈٹس کی گریجویشن
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/1260316-276621670.jpg)
رائل سعودی فضائیہ کے کیڈٹس نے پاکستان ایئر فورس کی اکیڈمی سے خصوصی کورسز میں گریجویشن کر لی ہے
مسلمانوں کے جذبات کی عکاسی کرنے والی خاتون آرٹسٹ
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/1261021-545870954.jpg)
ایک سعودی خاتون آرٹسٹ نے حرمین شریفین میں عبادت کے مناظر کو پینٹنگز کے ذریعے پیش کیا ہے
مسجد الحرام میں دو ہزار کے قریب چھتریاں تقسیم
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/fb6yggowyao9_zl.jpg)
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کے زائرین میں دو ہزار کے قریب چھتریاں تقسیم کی ہیں۔ چھتریوں کی تقسیم انتظامیہ کے تحت رضا کارانہ خدمات انجام دینے والی کمیٹی نے کی ہیں۔
درعیہ جاکس میلے میں بین الاقوامی ثقافتوں کی نمائش
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/fbxvfuaweaulz0d.jpg)
درعیہ جاکس میلے میں بین الاقوامی ثقافتوں کی نمائش جاری ہے ۔
چار لاکھ پانچ ہزار ریال میں باز فروخت
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/fck6wisxiaigngy.jpg)
ریاض فالکن میلے میں فروخت ہونے والے بازوں میں سب سے مہنگا باز فروخت ہوا ہے۔صقر طریف نامی باز 4 لاکھ 5 ہزار ریال فروخت ہوا ہے۔
جنادریہ میں گھڑ سواری مقابلے
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/fb2hziyx0aqeib2.jpg)
ریاض جنادریہ میں منعقد گھڑ سواری کے مقابلے میں راؤنڈ نمبر 30 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنےوالوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
موسم ریاض کا افتتاح، 1500 فنکاروں کے فن کا مظاہرہ
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/fck3mvlwuag65k9.jpg)
موسم ریاض کا افتتاح کر دیا گیا ۔ افتتاحی تقریب میں ڈرونز کے ذریعے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی تصاویر فضا میں بنائی گیئں۔ تقریباً 1500 فنکاروں نے مختلف ملبوسات زیب تن کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
ناکارہ گاڑیاں اٹھانے کا کام مکمل
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/fcj7un4wqaeqqtd.jpg)
تبوک میونسپلٹی نے شہر بھر میں 40 سے زیادہ ناکارہ گاڑیاں اٹھانے کا کام مکمل کر لیا ہے ۔
جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والے تھرمل کیمرے ہٹا دیے
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/fctwbutwqa4wjy_.jpg)
حرمین شریفین کی جانب سے تقریباً بیس ماہ بعد جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والے تھرمل کیمرے ہٹا دیے گئے جو کورونا کی وبا کے پھیلنے کے ساتھ ہی نصب کیے گئے تھے۔
تبوک میں صدیوں پرانے نقوش اتفاقیہ طور پر دریافت
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/1263716-702040964.jpg)
تبوک کے جنوبی علاقے میں دوستوں کے ہمراہ تفریح کے لیے جانے والے فوٹو گرافر نے چٹان پر کندہ صدیوں پرانے نقوش دریافت کرلیے-
جب ریاض ایئرپورٹ کے رن وے کی نشاندہی کے لیے الاؤ روشن کیا گیا
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/1264606-1311185003.jpg)
ریاض میں مملکت کا پہلا ایئرپورٹ کب بنا اور اب سے 76 برس قبل بانی مملکت کی پہلی پرواز نے کیسے لینڈ کیا اور جہاز کے کیپٹن کو ایئرپورٹ کے رن وے کی نشاندہی کیسے کی گئی
سعودی طیاروں پر’اللہ یحفظک‘ کی تحریر کا کیا قصہ ہے؟
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/1263961-881312660.jpg)
سعودی عرب کے سول اورعسکری طیاروں پر ’آللہ آپکی حفاظت فرمائے‘ کی عبارت تحریر کرنے کا آغاز سال 1998 میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے عہد حکومت میں ہوا تھا
الدرعیہ مملکت کا موتی، باصلاحیت ٹور گائیڈز ایکسپو دبئی کے سعودی پویلین میں چمک رہے ہیں
![](/sites/default/files/pictures/October/36251/2021/1265581-530603618.jpg)
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ڈی اے) کے باصلاحیت ٹور گائیڈز سعودی پویلین میں ایکسپو 2020 دبئی کے دوران محنت کر رہے ہیں تاکہ مملکت کے بادشاہوں اور ہیروز کی سرزمین الدرعیہ کی تاریخ شیئر کی جا سکے