یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ پچھلے 72 گھنٹے کے دوران یمن میں سٹریٹجک شہر مارب کے قریب بالجوبہ اور الکسارہ میں حوثی ملیشیا کے یونٹس اور ارکان کے اہداف پر مزید 88 فضائی حملے کیے گئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ مزید 33 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 264 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
مزید پڑھیں
-
مارب کے قریب مزید 80 سے زیادہ حوثیوں کو ہلاک کردیا: عرب اتحادNode ID: 610981
-
عرب اتحاد نے حوثیوں کی چار بوبی ٹریپ کشتیاں تباہ کردیںNode ID: 611791
بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ’ نہتے شہریوں کو حوثیوں کی خلاف ورزیوں سے بچانے کےلیے یمن کی قومی فوج کو مدد فراہم کر رہے ہیں‘۔
واضح رہےکہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے علاقے العبدیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے العبدیہ میں حوثی ملیشیا کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کےلیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
#فيديو | تحالف دعم الشرعية في اليمن ينشر لقطات فيديو أثناء عمليات استهداف الآليات العسكرية وعناصر المليشيا الحوثية بالجوبة والكسارة خلال الـ 72 ساعة الماضية.#واس_عام pic.twitter.com/SaOjaf0tGk
— واس العام (@SPAregions) October 24, 2021