عسیر میں اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش، دو غیرملکی گرفتار
اتوار 24 اکتوبر 2021 20:53
ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں عسیر پولیس نے ایک بینک کے اے ٹی ایم کو توڑ کر اس سے رقم چوری کرنے کی کوشش کرنے والے دو مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق عسیر پولیس کے ترجمان زید الدباش نے اتوار کو بیان میں کہا کہ واردات کرنے والوں میں ایک مقیم غیرملکی ہے جبکہ دوسرا سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب پایا گیا ہے-
ترجمان نے بتایا کہ اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے کی کوشش کرنے والے دونوں غیرملکیوں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کرلی گئی۔ دونوں کا تعلق یمن سے ہے۔
ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔