کراچی کے قلب میں واقع شارع فیصل اور شاہراہِ قائدین کے سنگم پر قائم 11 منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد سپریم کورٹ نے جولائی میں اس عمارت کو گرانے کے احکامات دیے ہیں تاہم اس حوالے سے شہری تعمیرات کے ماہر محمد توحید نے اردو نیوز کو بتایا کہ کنٹرولڈ بلاسٹنگ ترقی یافتہ ممالک میں تو خاصی معمول کی بات ہے، تاہم پاکستان میں تاحال کوئی ایسی مثال نہیں کہ کسی کثیر المنزلہ عمارت کو اس طریقے سے منہدم کیا جائے۔