Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں آئندہ ماہ سے موسم میں تبدیلی

مملکت کے جنوبی علاقے میں درجہ حرارت معمول کے  مطابق رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے آئندہ ماہ نومبر کے دوران بارش اور درجہ حرارت کے  حوالے سے توقعات پیش کردیں- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ مملکت بھر میں بارش معمول کے مطابق ہوگی البتہ تین علاقوں میں درجہ حرارت ایک سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا- 
قومی مرکز نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نومبر کے دوران مملکت کے تمام علاقوں میں اتنی ہی بارش ہوگی جتنی گزشتہ برسوں کے دوران اس ماہ میں ہوتی رہی ہے البتہ تبوک، حدود شمالیہ اور حائل ریجنوں میں درجہ حرارت ایک سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا- 
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ مملکت کے جنوبی علاقے میں درجہ حرارت معمول کے  مطابق رہے گا- 

شیئر: