Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ، سعودی عرب کا امدادی پیکج اور یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی سمیت گذشتہ ہفتے پاکستان سے اہم خبریں

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا گیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ، سعودی عرب کا پاکستان کے لیے امدادی پیکج کا اعلان، وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، ڈالر کی ریٹ میں کمی، یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی اور آئی ایس آئی کے چیف کی تقرری گذشتہ ہفتے نمایاں خبریں رہیں۔

تحریک لبیک کا اسلام آباد کی طرف مارچ، جی ٹی روڈ پر کنٹینرز، رکاوٹیں

تحریک لبیک کے مارچ سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سروسز چیفس، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے ارکان شریک ہوئے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کون؟

عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 18 ویں وزیراعلیٰ ہوں گے۔ وہ دوسری بار وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں مرتبہ وہ کسی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اس منصب تک پہنچے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی پیکج کے بعد ڈالر ریٹ میں کمی، کیا معیشت سنبھل جائے گی؟

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکج کے اعلان کے فوری بعد معیشت پر مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ڈالر کے مقابلے میں ناصرف روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوا ہے بلکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


تحریک لبیک کے اسلام آباد کی جانب مارچ کی وجہ جرواں شہروں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی: ’اکاؤ‘ کا وفد آئندہ ماہ پاکستان آئے گا

عالمی ہوا بازی کی تنظیم انٹرنیشل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لائسنس جاری کرنے کے طریقہ کار سمیت دیگر سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

رینجرز کو کن قوانین کے تحت طلب کیا جاتا ہے اور ان کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟

وفاقی حکومت نے بدھ کو کالعدم  تحریک لبیک کے دھرنے سے نمٹنے کے لیے پنجاب میں 60 روز کے لیے رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رینجرز آرٹیکل 147 کے تحت دہشت گردی اور امن عامہ کی صورت حال سے نمٹنے میں پنجاب پولیس کی معاونت کریں گے۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


آئین کے آرٹیکل 147 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت رینجرز کو طلب کیا جاتا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانا غیر اسلامی ہے: اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل نے جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو نامرد بنانے کے قانون کو غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

نور مقدم کے جسم پر 8 زخموں کے نشانات تھے: گواہ

نور مقدم قتل کیس میں ٹرائل کے دوران استغاثہ کے گواہ نے عدالت کو بتایا کہ جائے وقوعہ پر جب مقتولہ کی لاش کا معائنہ کیا گیا تو جسم پر 8 زخموں کے نشانات تھے۔  

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا تقرر کیسے ہوا؟

حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا ملک کی سب سے بڑی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کی حیثیت سے تقرر کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے جس کا اطلاق 20 نومبر 2021 سے ہوگا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم 20 نومبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

لاہور کی کینال روڈ پر بھاگتے ہوئے شتر مرغ کے ساتھ کیا ہوا؟

پاکستان کے شہر لاہور میں ٹھوکرنیاز بیگ کے قریب کینال روڈ پر اچانک دو شترمرغ نمودار ہو گئے۔ لاہور کی ٹریفک کو دیکھ وہ پریشان ہوئے اور سرپٹ دوڑنا شروع کر دیا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی سپورٹ اور تیل کی خریداری کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر دے گا

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں سپورٹ اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے گا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

سعودی ولی عہد اور عمران خان کی ملاقات، ماحولیاتی تحفظ کے لیے کوششوں پر بات چیت

سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع  شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ریاض میں گرین مشرق وسطی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر ہوئی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ٹک ٹاک پر پابندی آئینی حقوق کی خلاف ورزی، کیوں نہ ختم کر دی جائے: عدالت

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بادی النظر میں پلیٹ فارم کو بلاک کرنا آئین میں دیے گئے حقوق کی خلاف ورزی ہے، کیوں نہ عدالت ٹک ٹاک پر پابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دے۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


محکمہ ماہی گیری کے مطابق کئی ٹن وزنی وہیل سرکی نامی ساحل سے ملی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

وزیراعظم عمران خان نے کسی شادی میں شرکت نہیں کی: شہباز گل

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں لیکن سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ وہاں خاتون اول بشریٰ بی بی کی بیٹی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کرنے گئے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

بلوچستان: مردہ وہیل میں ماہی گیروں کو خزانے کی تلاش

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ساحل سمندر کے قریب معدومی کے خطرے سے دو چار نسل سے تعلق رکھنے والی طویل قامت اور بھاری جسامت کی وہیل مچھلی مردہ پائی گئی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


پاکستان میں کورونا ویکسین کی 10 کروڑ  سے زیادہ خوراکیں لگا دی گئیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

’کرپشن جیسی غلیظ سیاست کے قریب کبھی نہیں گئے‘، خورشید شاہ جیل سے رہا

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کو دو سال بعد سینٹرل جیل سے رہا کر دیے گئے۔ سنیچر کو خورشید شاہ نے رہائی کے بعد سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ بات واضح کرتا ہوں کہ مجھے جیل میں ڈالا گیا آج تک کوئی چیز ثابت نہیں کر سکے۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پاکستان میں کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں لگا دی گئیں: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک دس کروڑ سے زیادہ افراد نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشین کی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: