شاہ عبداللہ عالمی مکالمہ مرکز کے ہیڈکوارٹر کی ویانا سے لزبن منتقلی
شاہ عبداللہ عالمی مکالمہ مرکز کے ہیڈکوارٹر کی ویانا سے لزبن منتقلی
جمعہ 29 اکتوبر 2021 19:33
فریقوں نے جمعے کو فیصلے سے متعلق معاہدے پر دستخط کردیے(فوٹو ایس پی اے)
شاہ عبداللہ عالمی مکالمہ مرکز کا ہیڈکوارٹر ویانا سے لزبن منتقل کیا جائے گا- اس بات کا اعلان شاہ عبداللہ مرکز نے جمعے کو کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ عبداللہ مرکز کے بانی ممالک سعودی عرب، آسٹریا، سپین ہیں۔ ویٹیکن بانی مبصر ممبر ہے۔ پرتگال کے عہدیدار بھی اس میں شامل ہیں۔
شاہ عبداللہ مرکز کا ہیڈکوارٹر آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے پرتگال کے دارالحکومت لزبن منتقل کرنے کا فیصلہ فریقین نے مل کر کیا ہے۔
شاہ عبداللہ مرکز کے بانی ممالک سعودی عرب، آسٹریا، سپین ہیں( فوٹو ایس پی اے)
فریقوں نے جمعے کو لزبن منتقلی کے فیصلے سے متعلق معاہدے پر دستخط کردیے۔ مملکت کی جانب سے مرکز کے سیکریٹری جنرل فیصل بن معمر، پرتگال کی طرف سے وزیر مملکت و امور خارجہ اوگیسٹو سینٹس سلوا نے دستخط کیے۔
فیصل بن معمر نے معاہدے پر دستخط کے بعد کہا کہ مرکز نے 2012 کے دوران ویانا میں افتتاح کے بعد سے بہت سےکام کیے، نوجوانوں کی سرپرستی کی۔
مرکز نے 60 سے زیادہ ملکوں میں مذہبی قائدین کا وسیع البنیاد نیٹ ورک قائم کیا۔ 9 اہم عالمی مذاہب کی نمائندگی کرنے والے 67 ملکوں کے 364 سکالرز پر مشتمل عالمی گروپ قائم کی۔
انٹرنیشنل سکاؤٹس کےتعاون کے ذریعے نو ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو پروگراموں میں شامل کیا گیا۔ 700 سے زیادہ نوجوانوں کو لیڈر شپ کی ٹریننگ دی۔ ان کا تعلق بارہ ملکوں سے تھا۔