Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکارڈ گرمی، سیلاب اور گرد و غبار کا طوفان، 2021 میں شدید موسمی حالات

رواں برس دنیا کے کئی ممالک کو قدرتی آفات کا سامنا رہا۔ کہیں سیلاب کی وجہ سے لوگ بے گھر ہوئے تو کہیں برفانی طوفانوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا کہ کیسے لوگ آفات سے نبرد آزما ہیں۔

رواں برس اگست میں امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کی جنگلات میں لگنے والی آگ ڈکسی فائر کو دوسری سب سے بڑی آگ قرار دیا گیا تھا۔

12 جولائی سے 15 جولائی تک یورپ میں بارشوں نے تباہی مچا دی تھی جس کی وجہ سے دو سو افراد ہلاک ہوئے۔ سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں جرمنی میں ہوئی تھیں۔
رواں برس امریکہ میں زیادہ گرمی ریکارڈ ہوئی تھی جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

آسٹریلیا میں لاکھوں ایکڑ کے جنگلات کے جلنے کے بمشکل ایک سال بعد مشرقی آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 40 ہزار سے زیادہ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

رواں برس یونان میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی۔ کئی دہائیوں میں ترکی اور تیونس سمیت بحیرہ روم کے خطے میں کئی ممالک کو شدید درجہ حرارت کا سامنا رہا۔

مارچ میں گردوغبار کے طوفان نے بیجنگ کو لپیٹ میں لیا تھا۔ حکومت نے سکول بند کر لیے تھے اور پروازیں بھی معطل ہوئی تھیں۔

اس سال کے آغاز میں برفانی طوفان نے سپین میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ برفانی طوفان کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی تھی۔

انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سائیکلون سیروجا تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بنا۔

جولائی میں زیادہ درجہ حرارت اور تیز اور خشک ہوا سے بھڑکنے والی آگ کی وجہ سے ایجین ساحل کے قریب کئی مقامات سے ہزاروں ترک شہری اپنے گھروں اور غیر ملکی سیاح ہوٹلز سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔

چین میں بھی سیلاب آیا تھا جس کی وجہ سے لوگ بے گھر ہوئے۔

فروری میں برفانی طوفان کی وجہ نیویارک میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔

شیئر: