ڈھاکا.. بنگلہ دیش کے علاقے سلہٹ میں بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ۔ بم دھماکوں میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 6 ہو گئی ۔ مرنے والوں میں ایک پولیس افسر اور 5 عام شہری ہیں ۔ 50 افراد زخمی ہوئے ۔ سلہٹ میں دھماکا ا س ہائشی عمارت سے صرف500 میٹر دور ہوا جہاں فوجی کمانڈوز مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کر رہے ہیں ۔ دھماکے کے بعد فوجی دستوں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ ا یک موٹر سائیکل تحویل میں لے لی جس میں دھماکا خیز موادنصب تھا ۔فوجی ترجمان نے اس سے قبل بتایا تھا کہ کمانڈوز نے عمارت میں پھنسے 78 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ مشتبہ دہشت گردوں اور کمانڈوز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔