Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماضی میں کھجوریں محفوظ کرنے کا طریقہ کیا تھا؟

الشنۃ اور المجلاد بکری یا بھیڑ کی کھال سے تیار کی جاتی تھی۔  (فوٹو ایس پی اے)
قدیم زمانے میں کھجور محفوظ کرنے کی وہ سہولتیں میسر نہیں تھیں جو ان دنوں کولڈ سٹوریج کی شکل میں حاصل ہیں۔
العلا کے  باشندے ’الشنۃ اور المجلاد کے ذریعے برسہا برس تک کھجوریں محفوظ کر لیا کرتے تھے اور ان کی عمدگی برقرار رہتی تھی۔

کھجوریں محفوظ کرنے کے لیے اب تک یہ رواج محدود پیمانے پر العلا میں رائج ہے-  (فوٹو ایس پی اے)

ایس پی اے کے مطابق العلا رائل کمیشن نے کھجور محفوظ کرنے سے متعلق آباؤ اجداد کے طریقہ کار کا احیا کیا ہے- اسے العلا کی تاریخ اور ثقافت کے اٹوٹ حصے کے  طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
العلا کے شہری عبدالرحمن صالح زعیر نے جو نخلستانوں سے گہری دلچسپی رکھتا ہے بتایا کہ الشنۃ اور المجلاد بکری یا بھیڑ کی کھال سے تیار کی جاتی تھی۔ کھجوریں درختوں سے اتارتے ہی انہیں الشنۃ اور المجلاد میں محفوظ کر دیا جاتا تھا۔

العلا کے  باشندے ’الشنۃ اور المجلاد کے ذریعے برسہا برس تک کھجوریں محفوظ کر لیا کرتے تھے۔  (فوٹو ایس پی اے)

زعیر نے توجہ دلائی کہ کھجوریں ذخیرہ کرنے سے قبل انہیں صاف کیا جاتا- ان پر پانی چھڑکا جاتا اور شدید گرمی کی صورت میں انہیں الشنۃ اور المجلاد کے اندر بھر کر سی دیا جاتا تھا۔
زعیر نے بتایا کہ جزیرہ عرب میں یہ طریقہ کار قدیم زمانے میں رائج تھا- اس وقت عربوں کی اصل غذا کھجور ہوا کرتی تھی- اب تک یہ رواج محدود پیمانے پر العلا کے علاقے میں رائج ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: