Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں جھڑپ،2 نوجوان ہلاک

سری نگر..کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جھڑپ میں2 کشمیری نوجوانوں ہلاک ہوگئے۔ نوجوانوں کی شناخت رئیس احمد وانی اور فاروق احمد ہ±را کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ اور 55 راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر خفیہ اطلاع پر پلوامہ کے جنوبی حصے میں کارروائی کی۔ ناکہ بندی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ کار کو روکا تو شدت پسندوں نے فائرنگ کردی سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر پوزیشن لے کرجوابی کارروائی کی دونوں شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ حکام نے دعوی کیا کہ مرنے والے شدت پسند سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطوب تھے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔مقامی افراد نے ہلاکتوں پر احتجاج کیاہے

 

شیئر: