Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کی ہاتھوں میں ہے، سراج الحق

دمام اور الخبر میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کے اعزاز میں تقاریب، کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے دمام ایئرپورٹ پر استقبال کیا         
الخبر( عارف احمد خان) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ پاکستان کو نوجوانوں کے ٹیلنٹ کی ضرورت ہے۔وہ دمام میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب چاینہ ، انگلینڈ اور جاپان گیا تو دیکھا کو پاکستانی طلبہ نے وہاں بہترین پوزیشن لیکر ریکارڈ قایم کیا ہے۔اگر عوام نے ہمیں آگے آنے کا موقع دیا تو ہم دفاع کے بعد سب سے زیادہ بجٹ تعلیم کےلیے مختص کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آگے بڑھیں اور کرپشن کے خلاف اس مہم میں اپنا حصہ ڈالیں اور صالح قیادت کو آگے لاکر ملک کو کرپشن سے بچائیں۔ ایسا خوشحال پاکستان بنانے میں مدد دیںجس کا علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ اللہ نے چاہا تو مستقبل کا پاکستان ایسا ہو گا جس میں ہر کسی کو عزت کے ساتھ روٹی،تعلیم اور صحت کی سہولت حاصل ہوگی، جو سود اور کرپشن سے پاک ہوگا، جس میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو صحت ، تعلیم اور روزگارکے یکساں مواقع  میسر ہوںگے۔ اس روشن اور خوشحال پاکستان کا خواب پورا کرنے کیلےہمیں آپکا اعتماد چاہئے۔قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا دمام ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستانی کمیونٹی کی با اثر اور کاروباری شخصیات ان کا استقبال کرنے ائیرپورٹ پر موجود تھیں۔ پاکستانی کمیونٹی کے تحت ان کے اعزاز میں ہونے والی تقریب کے ناظم محمدوحید اسلم تھے۔ بعد ازاں اسی دن عشاء کے بعد الخبر میں امیر جماعت اسلامی کے اعزاز میں ایک اور پروگرام ہوا جس میں میزبانی کے فرائض معروف الغنی نے انجام دیئے۔سراج الحق حاضرین سے نہایت مختصر، سادہ مگر پر اثر خطاب کیا۔ انہوں نے تاریخی واقعات سے نبی کریم کے اسوہ حسنہ کو اختیار کرنے پر زور دیا۔
 
 
 
 
 

شیئر: