Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70 فیصد رہائشیوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لے لیں

’جنہوں نے 6 ماہ پہلے دوسری خوراک لی تھی کہ وہ تیسری بوسٹر ڈوز بھی لے لیں‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے والوں کی تعداد 70 فیصد ہوگئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے ان شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے جنہوں نے 6 ماہ پہلے دوسری خوراک لی تھی کہ وہ تیسری بوسٹر ڈوز بھی لے لیں۔
وزیر صحت فہد بن عبد الرحمن الجلاجل  نے 70 فیصد آبادی کو دوخوراکیں فراہم  کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’چند ماہ قبل کورونا وائرس کے باعث ہلاک شدگان کی بڑھتی ہوئی تعداد پر ہم سب پریشان تھے‘۔
’آج ہم ویکسین لگوانے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ ہماری خوش تکمیل کی جانب گامزن ہو اور وہ اس طرح کہ جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوایا وہ پہلی فرصت میں لگوائیں‘۔
’کورونا ویکسین کی دو خوراکیں اور بوسٹر خوراک لینے کے بعد بھی ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی‘۔
’ہم اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت وسلامتی کے لیے ایس او پیز کی پابندی کریں اور جو صحت عادات ہم نے اپنائیں گے ان پر عمل کرتے رہیں‘۔

شیئر: