بدھ سے مملکت کا موسم غیر مستحکم رہیگا
جدہ....ماہر موسمیات ترکی الجمعان نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدھ سے غیر مستحکم موسم ایک بار پھر شروع ہوگا اور اگلے ہفتے تک اس کا سلسلہ جاری رہیگا۔ جزیرہ عرب کا بڑا علاقہ خصوصاً جنوبی، مشرقی وسطی اور کویت اس کی زد میں ہونگے۔قصیم، شمالی حدودکا صوبہ، شمال مشرقی علاقہ جات اور وسطی علاقے کا موسم غیر مستحکم ہوگا۔ بدھ سے اسکا آغاز ہوگا اور اگلے ہفتے کی شروعات تک اسکا سلسلہ جاری رہیگا۔