سڈنی ......آسٹریلیا کی پراپرٹی ویب سائٹ نے منقولہ اور غیر منقولہ املاک کو زیادہ پرکشش اور گرانقدر بنانے کیلئے کارگر نسخے جاری کردیئے ہیں۔ ان نسخوںکے مندرجات سے پتہ چلتا ہے کہ املاک کو فروخت کرنے سے ذرا قبل انہیں زیادہ خوبصورت، پرکشش اور نفیس بنادیا جائے تو انکی قدر وقیمت اور مانگ میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔ خریدار کو برائے فروخت املاک دکھانے کے لئے لائے جانے سے قبل ان املاک ، مکانات ، ولاز وغیرہ میں اگر گردشی آئینے یا مدور شیشے سلیقے سے لگادیئے جائیں اور دیواروں کو گھوڑوں کی پینٹنگز سے آراستہ کردیا جائے تو یہ نہ صرف پرکشش ہوجائیں گے بلکہ اسکے خریدار بھی جلد مل جائیں گے اور قیمت بھی توقع سے زیادہ اچھی ملے گی۔ اگر آپ ایسے مکان فروخت کرناچاہتے ہیں تو وہاں پہلے سے موجود پرانے فرنیچر، ذاتی تصاویر اور اس قسم کی دیگر اشیاءکو ہٹادیں تاکہ مکان زیادہ خوبصورت اور پرکشش و کشادہ نظر آئے۔