کرس گیل: ’کرکٹ کا ایک عہد تمام ہوا، تم بھلائے نہ جا سکو گے‘
کرس گیل انٹرنیشنل کرکٹ میں طویل عرصے سے موجود چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں (فوٹو: ویسٹ انڈیز کرکٹ)
ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران سنیچر کو ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا میچ اگرچہ کینگروز کے حق میں ختم ہوا تاہم سوشل ٹائم لائنز ویسٹ انڈین ٹیم، کرس گیل اور ڈیون براوو کے تذکرے سے بھری رہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں طویل عرصے سے موجود گنے چنے کھلاڑیوں میں سے ایک کرس گیل آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹے تو گراؤنڈ میں ان کے الوداعی لمحات کرکٹ شائقین کو جذباتی کر گئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی 182 اننگز میں 7214، ون ڈے کی 294 اننگز میں 10 ہزار 480 اور ٹی 20 کی 445 اننگز میں 14،312 رنز بنانے والے جارح مزاج کرس گیل نے اپنے آخری میچ میں خاطرخواہ سکور نہیں کر سکے۔
سوشل میڈیا باالخصوص ٹوئٹر پر صارفین نے کرس گیل کے کیریئر کا تذکرہ کیا تو کہیں ان کی یادگار اننگز کے کلپس شیئر کیے گئے اور کوئی مختلف لیگز میں ان کی پرفارمنس کو یاد کرتا رہا۔
ٹرینڈز پینل میں ’کرس گیل‘ اور ’یونیورس باس‘ کے عنوانات نمایاں ہوئے تو صارفین اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصتی پر خاصے افسردہ دکھائی دیے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شائقین کے جذبات کی ترجمانی کی کوشش کی تو ایک ٹویٹ میں دونوں کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کے بڑے کھلاڑی قرار دیا۔
پاکستان کے سابق کرکٹرز اور فینز بھی ویسٹ انڈین کھلاڑیوں سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے میں پیچھے نہ رہے۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں کرس گیل کو ٹی 20 فارمیٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے الوداع کہا تو بہترین کیریئر پر انہیں مبارکباد بھی دی۔
سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے دور کے کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کا ذکر کیے بغیر اسے ’ایک عہد کا اختتام‘ کہا تو اچھی یادیں پیچھے چھوڑنے پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس