سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو شیخ سعود عبداللہ المالک الصباح کے انتقال پر امیرکویت کو علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام ارسال کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح اور شیخ سعود عبداللہ المالک الصباح کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت اور اپنےکویتی ہم منصب کو تعزیتی پیغامات روانہ کیے ہیں۔