Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر سے حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات

وفد نے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کو کمشیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین صورت حال سے آگاہ کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آل پارٹز حریت کانفرنس کے وفد نے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے  سے ملاقات کی ہے۔
وفد نے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کو کمشیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین صورت حال سے آگاہ کیا۔
وفد نے نمائندہ خصوصی کو بتاہا کہ انڈیا مقامی افراد کو بے دخل کر کےمقبوضہ کشمیر کو ہندو علاقے میں بدلنے کے اقدامات کر رہا ہے۔
مقبوضہ وادی میں غیر قانونی اقدامات یو این قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘
خیال رہے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر  یوسف الدوبے اتوار پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
یوسف الدوبے  7 سے 12 نومبر تک پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔
پاکستان کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے میں او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
وفد میں او آئی سی کے معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور سینئر رہنما شامل ہیں۔

شیئر: