Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک انتظامیہ گستاخانہ مواد ہٹا رہی ہے،سیکریٹری داخلہ

اسلام آباد... وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ فیس بک انتظامیہ اپنی ویب سائٹ سے گستاخانہ مواد ہٹانے میں مصروف ہے ۔ اب تک 85 فیصد گستاخانہ مواد ہٹایا جاچکا ۔15 فیصد مواد ہٹایا جانا باقی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکریٹری داخلہ عارف خان نے بتایاکہ فیس بک انتظامیہ نے گستاخانہ مواد ہٹانے کے سلسلے میں آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے اس معاملے کو 27 مسلم ممالک کے سفیروں کے سامنے اٹھایا ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ا سلامی ممالک کے سفراءکا اجلاس بلانا خوش آئند ہے لیکن جس ملک میں یہ کام ہوا اس کے سفیر کو بلانے کی کسی میں ہمت نہیں۔ سیکریٹری داخلہ نے بتایا معاملے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 3 ملزمان گرفتار کئے جاچکے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین اسماعیل شاہ نے بتایا کہ 25 ارکان پر مشتمل ٹیم گستاخانہ مواد کی تلاش کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ اب تک اس طرح کے 40 پیجز کے خلاف ایکشن لے چکے۔انہوں نے کہا کہ فیس بک انتظامیہ نے غیر قانونی گستاخانہ مواد ہٹا رہی ہے۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 31 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ادارے اپنی کارکردگی رپورٹس کے ساتھ پیش ہوں۔

شیئر: