Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسٹڈتوس اور بھنے آلو کینسر کا سبب

لندن ...... برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ روسٹڈ توس اور بھنے ہوئے آلو کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔فوڈ اسٹینڈرڈز ایجنسی برطانیہ کے ماہرین نے تحقیق سے دریافت کیا ہے کہ ڈبل روٹی کے توس زیادہ روسٹ کرنے اور آلو اس حد تک پکانے سے ان میں موجود ایکرائل امائیڈ نامی ایک مرکب کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔ تاہم ایکرائل امائیڈ کی مقدار کھانے میں محدود ہو تو وہ صحت کے لئے محفوظ رہتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آلووں کے علاوہ پودوں کی جڑوں میں اگنے والی دوسری نشاستہ دار سبزیوں کے حوالے سے بھی یہی مشورہ دیا جا سکتا ہے کہ انہیں بہت زیادہ نہ پکایا جائے ورنہ ان میں بھی ایکرائل امائیڈ کی مقدار ضرورت سے بڑھ جائے گی جو صحت کے لئے مضر ثابت ہو سکتے ہیں

شیئر: