متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ سیمی فائنل راؤنڈ میں 11 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ اردو نیوز کے نامہ نگار جاسرہ علی اور زبیر علی خان کی گفتگو میں جانیے کہ ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مرحلے میں کب کب آسٹریلیا اور پاکستان کا آمنا سامنا ہوا اور ابھی تک پاکستان انہیں شکست کیوں نہیں دے پایا۔