Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سے انکار

  ڈھاکا..بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے حکومت کی جانب سے منظوری نہ ملنے پر دورہ پاکستان کی دعوت مسترد کردی۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان بتایا کہ بنگلہ دیش کو رواں سال2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی ۔فیصلے سے آگاہ کردیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم گزشتہ سالوں میں2 مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کرچکی ہے بنگلہ دیش کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد پی سی بی بھی رواں سال جولائی میں دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے سوچ بچار کرے گا۔ بنگلہ دیش کے انکار کے بعد رواں سال پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

شیئر: