Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا جیب میں رکھا موبائل فون دل کے لیے خطرناک ہے؟ 

ماہرامراض قلب کا کہنا ہے کہ جیب میں موبائل رکھنے میں کوئی حرج نہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
امراض قلب کے پروفیسر اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد النمر نے اطمینان دلایاہے کہ موبائل فون دل کے ان مریضوں کے لیے نقصان دہ نہیں جو پیس میکر لگوائے ہوئے ہوں- علاوہ ازیں جیب میں موبائل رکھنے سے دل کی دھڑکن پر کوئی برا اثر نہیں پڑتا- 
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق ڈاکٹر النمر نے اس حوالے سے  ٹوئٹر پر بتایا کہ موبائل کے استعمال سے دل کے ان مریضوں کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوتا جو پیس میکر لگوائے ہوئے ہوں-
انہوں نے مزید کہا کہ  اس قسم کے آلات کی ساخت میں اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ دیگر آلات کے ہوتے ہوئے برقی مقناطیسی لہروں کو روکا جائے- 
امراض قلب کے کنسلٹنٹ نے اطمینان دلایا ہے  کہ جیب میں موبائل رکھنے میں کوئی حرج نہیں-
اس سے دل کی دھڑکن متاثر نہیں ہوتی- وجہ یہ ہے کہ اس کی برقی مقناطیسی لہروں کا  دائرہ تین واٹ سے کم ہوتا ہے- اس سے جو ویووز نکلتی ہیں وہ انسانی نسیجوں کے لیے مضر نہیں- یہ ریڈیو کی لہروں جیسی ہوتی ہیں-  

شیئر: