Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بہن کو گردہ عطیہ کرنے کی خوشی بیان نہیں کی جاسکتی‘

بہن گیارہ برس سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی (فوٹو، سبق نیوز)
اسکول ٹیچر نے اپنی بہن کو گردہ عطیہ کردیاـ بہن گزشتہ 11 برس سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی ـ گردے کی منتقلی کا آپریشن کامیاب رہا ـ
سبق نیوز کے مطابق قنفذہ کمشنری کے ایک پرائمری اسکول ٹیچر عبداللہ صالح کی بہن گزشتہ گیارہ برس سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھیں ـ بہن کی حالت دن بہ دن گرتی جارہی تھی ـ
عبداللہ صالح نے بہن کی تکلیف دیکھ کراپنا گردہ دینے کا فیصلہ کیا ـ طبی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے گردہ کی منتقلی کی منظوری دے دی ـ
ٹیچر عبداللہ کا کہنا تھا کہ بہن کی تکلیف دیکھ کرکافی عرصے سے اپنا گردہ عطیہ کرنے کا سوچا تھا مگر بہن کی طبی حالت ایسی نہیں تھی کہ آپریشن کیا جاسکے ـ
بہن کی حالت بہتر ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے گردے کی منتقلی کافیصلہ کیا جس پرفوری طورپرعمل کرتے ہوئے گردہ عطیہ کردیا ـ
عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ بہن کو گردہ دینے کے بعد مجھے جو قلبی سکون نصیب ہوا ہے اسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ـ آپریشن کے بعد بہن تیزی سے صحتیاب ہورہی ہے اور جلد ہی ہسپتال سے فارغ ہوکر گھر آجائیں گی ـ

شیئر: