سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو پیر س میں امن فورم کے اجلاس کے موقع پر اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں اورعوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مشترکہ تعاون کے تمام شعبوں میں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں تازہ پیش رفت اور فورم کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔